۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
واکنش امام جمعه اهل سنت کرمانشاه به سخنان امام جمعه اهل سنت آزاد شهر

حوزہ / حرمت و احترام اور محبت و مودت اہل بیت علیہم السلام کا شمار اہل سنت کے مسلمہ عقائد میں سے ہوتا ہے اور خدانخواستہ ان حضرات کی ہر طرح کی بے ادبی اور توہین حرام اور گناہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہلسنت کے عالم دین اور ایران کے شہر کرمانشاہ میں امام جمعہ مولوی عبدالرحمن مرادی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا...

جابر بن عبداللہ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل فرمایا "اے لوگو! میں تمہارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں اگر ان سے تم تمسک کرو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے اور وہ دو گرانقدر چیزیں "کتابِ خدا اور میری عترت و اہل بیت" ہیں"۔

یہ روایت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحیح روایات میں سے ہے۔ اہل سنت کے نزدیک اہل بیت علیہم السلام کا مقام بہت بلند ہے اور مذکورہ بالا روایت میں اہل بیت علیہم السلام کے مقام کو قرآن کریم کے مقام کے برابر قرار دیا گیا ہے اور ان کا احترام، محبت اور مودتِ اہل بیت اہل سنت والجماعت کے مسلمہ عقائد میں سے ہے اور ان کی شان میں ہر قسم کی بے ادبی اور خدانخواستہ ان کی کسی بھی قسم کی توہین کرنا حرام اور گناہ ہے۔

ہمیں متوجہ رہنا چاہیے کہ دشمن تاک میں بیٹھا ہے کہ سنی اور شیعہ عالم دین کوئی غلط بات کریں اور دشمن اس کے ذریعہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور اختلافات ایجاد کرے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلمان شیعہ ہوں یا سنی؛ قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرتے ہوئے اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

ہم اہل سنت قرآن کریم، اہل بیت علیہم السلام اور اصحاب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے قائل ہیں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عبدالرحمن مرادی / امام جمعه اہل سنت کرمانشاه

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .